کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کردی۔30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں بارش کی وجہ بن سکتی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔