رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔(فائل فوٹو)
رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔(فائل فوٹو)

پرمٹ کے بغیر حج پر10ہزارریال جرمانےکا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال (2 ہزار665) ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ پبلک سیکورٹی کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر 10ہزار رالن جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اور قانون پرعمل درآمد کروانے کیلئے مقامات مقدسہ کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اور فراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔