” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو
” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو

قوم کا نقصان نہ ہو اس لئے خاموش ہوں، دیوار سے لگایا تو سب بتا دوں گا۔ عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگرہمیں دیوار سے لگایا تو میں مجبور ہوکر بولوں گا اور پھرسب کچھ قوم کے سامنے رکھوں گا، میں صرف اس لئے چپ ہوں کہ میرے ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے کئی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر وہ ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینا چاہتے تھے، جس کا مقصد عوام کی بہتری ہو، پاکستان کا جو جمہوری عمل تھا  وہ اب رک گیا ہے، جس سے ملک کا نقصان ہوا ہے، مارشل لا آیا اس کے بعد جمہوری نظام آیا اور اب پھر سے وہ عمل رک گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اور اب جوکچھ ہوا ہے، اس میں ایک ہی چیز یہ ہوئی کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر امریکا خوش نہیں ہے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ حکم ملے اور پاکستان ان کی جنگ میں شامل ہوجائے اور پاکستان 80ہزار جانیں ان کے لئے قربان کردے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ قوم یہ کہہ کر آئے تھے کہ ہم مہنگائی کم کریں گے، انہوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اورآج ساری قوم جانتی ہے کہ کبھی بھی پاکستان میں اتنے تھوڑے وقت اتنی مہنگائی نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعطم عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے نواز شریف اور دیگر نے ملک سے چوری کی اورپرویز مشرف سے ان آر او لیا اور پھر یہ 10 حکومت میں آئے اور پھر سے چوری کی، ان کو ہمارے اوپر مسلط  کرنے کا این آر او ٹو لینا تھا۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں اس وقت خوف پھیلایا جارہا ہے، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے جس میں لوگوں کی آوازیں بند نہیں کی جاسکتیں عوام ان چوروں کو قبول نہیں کررہی، یہ لوگ کہتے تھے کہ مہنگائی کم کریں گے لیکن انہوں نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اوپر دہشت گردی کے کیسز بنارہے ہیں، یہ لوگ ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں، جیسی فاشزم یہ کررہے ہیں پاکستان میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، قوم کا نقصان نہ ہو اس لیے چپ ہوں، مجبور کیا گیا تو پھر میں بولوں گا اور چپ نہیں رہوں گا، میں نے ویڈیو بناکر خفیہ جگہ پر رکھی ہوئی ہے جس میں بتایا ہے کہ میرے خلاف کس کس نے سازش کی اور کون کون ملوث رہا، مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے لائی جائے۔