کراچی سینٹرل اور اطراف میں تیز بارش کےسبب گرین لائن ٹریک خراب ہے (فائل فوٹو)
کراچی سینٹرل اور اطراف میں تیز بارش کےسبب گرین لائن ٹریک خراب ہے (فائل فوٹو)

شہر میں تیز بارشوں کے پیش نظر گرین لائن بس سروس عارضی معطل

کراچی : شہر میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ چلا دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل اور اطراف میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے گرین لائن ٹریک بھی زیر آب ہے۔  مسلسل بارش کی وجہ سے مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔