عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران خان کی ضانت منظور کرلی

لاہور: عدالت نے صحافی عمران ریاض خان کو چکوال کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا، لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی گرفتاری اورمقدمات کے اخراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم کی ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور کرلی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک  کے لئے ملتوی کردی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے عمران ریاض سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے وکیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ ایسا کوئی بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں، اس پر عمران ریاض نے کہا میں جس بھی عدالت میں گیا ہوں مجھے وہاں سے انصاف ملا ہے۔

عدالت نے جواب دیا کہ ہمیں متنازع نہ بنائیں، آپ ہفتے کو عدالت لگانا معیوب سمجھتے ہیں جب کہ ایسا کرنا اتنا معیوب نہیں ہے۔ عمران ریاض نے جج سے کہا کہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں میں کوئی ایسا بیان نہیں دوں گا۔