سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدرکے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔فائل فوٹو
سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدرکے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔فائل فوٹو

سری لنکا میں مظاہرین نے وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی

کولمبو:سری لنکا مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزاعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔ اس سے قبل رانیل وکرما سنگھے نے کہا تھا کہ  وہ کل جماعتی حکومت بنانے لئے مستعفی ہونے کا تیار ہیں۔ تاہم عالمی میڈیا پرفوری طور پراس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حملے کے وقت سری لنکن وزیراعظم گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

پولس نے مظٓاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکن صدر راجا پاکسے کو ان کی رہائش گاہ سے پہلے ہی باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ادھرعالمی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کے سری لنکن صدر راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔