این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

این اے 245 کے ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

کراچی:این اے 245 کے ضمنی الیکشن کی تایرخ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ۔نشست پی ٹی آئی کےعامرلیاقت کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی ۔

این اے  245 کے ضمنی الیکشن کو چھٹی کے دن کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ضمنی الیکشن کےتمام انتظامات ہوچکے ہیں ، محرم شروع ہونیوالاہے،تاریخ تبدیل نہیں کرسکتے۔

عدالت نے  ریمارکس دیے کہ ضمنی الیکشن میں این اے 240جیسی صورتحال نہ ہو، سیکیورٹی سخت ہونی چاہیے اور شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔