اسٹیج پر موجود راجہ حسن اختر کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے(فوٹوفائل)
اسٹیج پر موجود راجہ حسن اختر کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے(فوٹوفائل)

ن لیگ کے جلسے میں ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے کلر سیداں میں سیاسی پاور شو کے دوران اسٹیج پر موجود شخص حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسا

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والے شخص کی شناخت راجہ حسن اختر کے نام سے ہوئی جنہیں ن لیگ کے جلسے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

 

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ راجہ حسن اختر کو ن لیگ کے مرکزی اسٹیج سے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔