ملزم اشرف خان نےچہرے پرمکےمارے، بری طرح زخمی ہوگئیں(فائل فوٹو)
ملزم اشرف خان نےچہرے پرمکےمارے، بری طرح زخمی ہوگئیں(فائل فوٹو)

کراچی، خاتون پولیس انسپکٹر پر ہوٹل مالکان کا تشدد

کراچی: خاتون پولیس انسپکٹرکو ہوٹل مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔  پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی خاتون انسپکٹر شرافت خان کے ملازم کا گھر کے قریب واقع ایک ہوٹل پر جھگڑا ہوگیا تو وپاں موجود ہوٹل مالکان نے ملازم پر تشدد کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر خاتون انسپکٹر وہاں پہنیچں تو ہوٹل کے مالک کے بھتیجے محمد اشرف نے خاتون انسپکٹر شرافت خان کے کے چہرے پر بھی مکے مارے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئیں۔  خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال لےجایاگیا جبکہ ملزم اشرف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔بوٹ بیسن پولیس نے خاتون انسپکٹر کی مدعیت میں ہوٹل کے مالک  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔