جمالی گوٹھ  میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی: سپرہائی وے جمالی گوٹھ میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔مقتولہ کے شوہر نے  پولیس کو  بتایا کہ وہ گھر آیا تو بیوی کی پھندا لگی لاش دیکھی، نامعلوم ملزمان اس کی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ آبائی گاؤں سے لاش وصول کرنے کے لیے آرہے ہیں اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شاہ لطیف میں  پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ لیاقت آباد اور ڈیفنس میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لیاقت آباد نمبر 6طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 35  سالہ اقبال زخمی ہوگیا ،فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔