عمارت کا مالک عامربابا فرار ہے، گرفتاری کوششیں جاری ہیں،پولیس (فائل فوٹو)
عمارت کا مالک عامربابا فرار ہے، گرفتاری کوششیں جاری ہیں،پولیس (فائل فوٹو)

موسیٰ کالونی میں زمین بوس ہونیوالی عمارت کا مالک پولیس اہلکار نکلا

کراچیموسیٰ کالونی میں زمین بوس ہونے والی 6 منزلہ رہائشی عمارت کا مالک سابق  پولیس نکلا ۔ پولیس کے مطاق دوران تفیش معلوم ہوا کہ سابق پولیس اہلکارعامر بابانے 4 ماہ قبل ہی رہائشی عمارت تعمیرکرائی تھی ،عمارت میں انتہائی ناقص میٹرئیل استعمال کیا گیا تھا ،واقعے کے بعد سے سابق پولیس اہلکار فرارہے۔

ایس ایچ او گلبرگ امتیاز تنولی نے بتایا کہ رہائشی عمارت میں انتہائی ناقص تعمیراتی میٹریئل استعمال کیا گیا،رہائشی عمارت 40گزچوڑے اور تقریباً100 گز لمبے پلاٹ تعمیر کی گئی تھی۔

سابق پولیس اہلکارنے رہائشی عمارت میں 4 فلیٹس اور ایک دکان فروخت کردی تھی۔ عمارت میں ایک فلیٹ خالی جبکہ ایک فلیٹ سابق پولیس اہلکارکی ملکیت میں تھا۔ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے کے بعد سابق پولیس اہلکارعامر بابا فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے کے مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اگر زمین بوس ہونے والی عمارت کا کوئی مکین مقدمہ درج کرانا چاہتا ہے تو پولیس سے رابطہ  کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زمین بوس ہونے والی عمارت کے مکینوں کی جانب سے ازالہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا اورملبہ اٹھانے کے بعد متصل دو منزلہ عمارت کو گرایا جائے گا۔