ماسکو بحیرہ اسود کے بند راستے کھول دے گا (فائل فوٹو)
ماسکو بحیرہ اسود کے بند راستے کھول دے گا (فائل فوٹو)

روس نے یوکرین کو گندم برآمد کرنے کی اجازت دیدی

استنبول : روس نے بحیرہ اسود کے راستے یوکرین کو گندم برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے راستےگندم ایکسپورٹ کا معاہدہ ہو گیا۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندگان کے ساتھ معاہدے پردستخط کیے۔ روس اوریوکرین کے درمیان ترکی اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والے اس معاہدے کے بعد بحیرہ اسود میں یوکرینی گندم کے شپمنٹس با آسانی نقل و حرکت کرپائیں گے اورعالمی منڈی میں یوکرینی گندم کی کمی ختم ہونے سے غذائی قلت اوربھوک کے مسائل میں بھی کمی آجائے گی۔ معاہدے کے مطابق روس، یوکرینی گندم کی برآمد کے لیے بحیرہ اسود کے بند راستے کھول دے گا۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی گندم کی عالمی منڈی تک رسائی رک جانے سے گندم کی عالمی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا، روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے کی خبر کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔