اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی میں آج اورکل ہلکی بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اورکل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران کل صبح 8 بجے تا آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 30 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشنِ حدید میں 16، صدر میں 12 اور کیماڑی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور ناظم آباد میں 9.6،  مسرور بیس پر 6.5، گلشنِ معمار میں 5.9، یونیورسٹی روڈ پر 3.6، ڈی ایچ اے میں 3 اور گڈاپ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 2.8، فیصل بیس پر 2، جناح ٹرمینل پر 1.6، اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔