667 دیگر متاثر، شمالی جوزجان اور قندوز صوبوں میں ہزاروں کیسز رپورٹ(فائل فوٹو)
667 دیگر متاثر، شمالی جوزجان اور قندوز صوبوں میں ہزاروں کیسز رپورٹ(فائل فوٹو)

افغان صوبہ قندھار میں ہیضے سے 7 بچے ہلاک

قندھار: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کم از کم 7بچے ہیضے کی وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور 667 دیگر اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔بدھ کو صوبے کے ایک ڈاکٹر محمد داد ایوبی نے بتایا "اسہال سے متاثرہ کل 9ہزار500 مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کے مرکز میں لے جایا گیا ہے، جہاں ان میں سے 667 میں ہیضے کی بیماری کی تشخیص ہوئی. ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ صوبے میں گزشتہ کئی دنوں کے دوران اس مرض سے سات بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ہمسایہ صوبے ہلمند میں ہیضے کی وبا نے 20 بچوں کی جانیں لی ہیں، جب کہ قندھار، ہلمند اور ہمسایہ زابل میں سیکڑوں کیسز اور شمالی جوزجان اور قندوز صوبوں میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں