عدالتی حکم پر28 اگست پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔فائل فوٹو
عدالتی حکم پر28 اگست پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔فائل فوٹو

بھارت میں29 منزلہ عمارت 9سیکنڈ میں گرا دی گئی

نئی دہلی: بھارت میں عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر کثیر المنزلہ عمارت کو 9 سیکنڈ میں گرا دیا گیا ہے، ٹوئن(جڑواں)ٹاور کے نام سے مشہور عمارت میں سے ایک پلازے کی 29 منزلیں تھیں جبکہ دوسرے پلازے کی 32 منزلیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نوئیڈا میں ٹوئنز(جڑواں) ٹاور کے نام سے مشہور کثیرالمنزلہ عمار ت کو عدالتی حکم پر ملبہ کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، عمارت کو گرانے کیلیے ساڑھے 3ہزار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پلازے کے خلاف 9 سال تک کیس لڑا گیا اورعمار ت میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے کے بعد عدالتی حکم پر28 اگست پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔