بھارت میں مودی سرکار نے گھر میں نماز پڑھنا بھی جرم بنا دیا

مراد آباد: بھارتی  ریاست اترپردیش میں گھر میں باجماعت نماز ادا  کرنے پر 26 سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر مرادآباد کے سرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ کمار نے کہا ہے کہ کسی اطلاع بغیر دولہے پور گائوں کے دو مقامی لوگوں  کے گھربیسیوں  افراد نے نماز ادا کی۔ انہیں ماضی بھی پڑوسیوں کے اعتراض پر انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ گھر میں باجماعت نماز ادا نہ کریں۔ بھارتی پولیس کہنا ہے کہ مقامی افراد  کی شکایات  پر مذکورہ افراد  کیخاف مقدمہ درج کر  لیا گیا ہے۔

بھارتی مسلم رہنما سید اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر  پیغام میں مسلمانوں کی گرفتاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھارتی مسلمان اپننے گھروں میں نماز ادا نہیں کرسکتے؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیا اب حکومت یا پولیس سے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی  اجازت لینا ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو  اس کو جواب دینا چاہئے کہ کب تک مسلمانوں کوملک میں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جائے گا۔