بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

عمران لاڈلا، ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر میرے امیدوار مایوس ہیں- بلاول

ملک میں ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟

ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔

 

ملک کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی

 

 بلاول کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔