آرمی چیف سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفدکی ملاقات
آرمی چیف سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفدکی ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد نے ملاقات کی  جس میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کو بڑھانے پرگفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کی، ملاقات میں دونوں ملکوں کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور ساتھ ہی علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امریکا کا شکریہ ادا کیا۔