غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر قادر پٹیل کو بھجوائی تھی۔

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ غریب عوام پر ادویات کی قیمت میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالوں گا، ادویات کی قیمتوں میں قطعاً اضافہ نہیں کریں گے۔

عبدالقادر قادر پٹیل نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد کشمیر،حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن آج ہو گا

ضمنی الیکشن کیلئے کل 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 29 حساس جبکہ 20 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔