دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں،فائل فوٹو
دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں،فائل فوٹو

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں،49 فوجی ہلاک

نگورنو کاراباخ:  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بار پھر سے فوجی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ان جھڑپوں میں دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان،درجنوں فوجیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس کے کم ازکم 49 فوجی آذربائیجان کے ساتھ  لڑائی میں مارے گئے ہیں، اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے نگورنو کاراباخ کے تنازعے کی وجہ سے کیے گئے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فوج کی طرف سے "بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی” کے جواب میں اس کی افواج نے جوابی فائرنگ کی۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں آرمینیا کو کشیدگی کا ذمے دارقرار دیتے ہوئے کہا کہ "آذربائیجان کی فوج کے کئی مورچوں، شیلٹرزاورپوزیشنزکوآرمینی فوج کی جانب سے گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔”

آذربائیجانی بیان کے مطابق آرمینیا کے اہلکار سرحد پرجاسوسی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اوراپنے ہتھیار سرحد کے قریب منتقل کرکے کھدائی کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

روس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تازہ کشیدگی کے بعد روس کا تعاون طلب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھی اپیل کرے گی۔

اس سے قبل سنہ 2020ء میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان دہائیوں سے نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے پر چھ ہفتوں تک فوجی تنازع چلا تھا جس کے بعد آذربائیجان نے ان علاقوں پر کامیابی سے اپنا قبضہ جما لیا تھا۔