اورنگی ٹاؤن میں مسجد  کا موزن کرنٹ لگنے جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں قائم جامع مسجد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کی۔

اہل خانہ نے ضابطے کی کارروائی سے انکار کیا اور لاش اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45سالہ قاری امین الدین ولد ابو البشر کے نام سے ہوئی جو کہ مسجد کے مائیک چیک کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔