کراچی : رات گئے رفاہ عام سوسائٹی پارک کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی بیوی زخمی ہوگئی ۔
ایس ایچ او بدر شکیل نے بتایا کہ جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی عابد نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار کرکے بڑے بھائی 62 سالہ محمد ناصرکو قتل اوراس کی اہلیہ کو زخمی کردیا۔ملزم آلہ قتل پھینک کر فرار ہوگیا ۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں کسی جائیداد کے دستاویزات پر ناصر نے دستخط سے انکار کیا،جس پر عابد نے اسے قتل کردیا۔