سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف

اسلام آباد: حافظ طاہرمحمود اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹا کرصاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ طاہراشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم ان کے ہٹائے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔