شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری اور اعظم خان ہوں گے۔فائل فوٹو
شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری اور اعظم خان ہوں گے۔فائل فوٹو

عمراں خان کی مبینہ بیٹی معاملہ۔ سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق معاملے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی کو چھپانے پرنااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس عامر فاروق نے پٹیشنر شہری محمد ساجد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

بیرسٹر حسنین علی رمضان نے کہا کہ متفرق درخواست کے ذریعے وفاق کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ آج مرکزی کیس نہیں لگا ہوا کیونکہ کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا، عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔درخواست گزارکے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بتائیں کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھجوادیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔