ترک فوج کی شام اور عراق میں کارروائیاں۔ 30 کرد باغی مارے گئے

انقرہ: ترک فوج نے سرحد پار شام اور عراق میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں 30 کے لگ بھگ باغیوں کو ٹھکانے لگا دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ترک ذرائع کے مطابق ان الگ الگ کارروائیوں میں جن باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ان کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تھا۔
ترک وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق میں 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسوس کے علاقے میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ’’پی کے کے‘‘ کے 23 ارکان ہلاک ہوئے، دوسری جانب شمالی شام میں مزید کرد باغیوں کو ایک اور حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
ایک الگ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو شمالی شام میں پی کے کے حملے میں ترکی کی خصوصی فورسز کا ایک افسر بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
قبل ازیں ترک وزیردفاع حلوسی عکار نے کہا تھا کہ فوج نے اس ہفتے اسوس میں فضائی حملوں میں 16 اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔