پاکستان نے پہلے کھیلتے  ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر116 رنز بنائے۔فائل فوٹو
پاکستان نے پہلے کھیلتے  ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر116 رنز بنائے۔فائل فوٹو

ویمنز ایشیا کپ۔پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دیدی

سلہٹ: ویمنز ایشیا کپ 2022 میں پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسے 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

سلہٹ کے اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے پاکستان خواتین کرکٹرزنے بنگلادیش کو نو وکٹوں کی شکست سے دوچار کر دیا۔ قومی ویمنز ٹیم نے 71 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں پورا کیا، بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر70 رنز بنائے تھے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے سدرہ امین نے 36 ناقابل شکست رنز بنا کر پلیئرآف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ کریز پر فتح تک جمی رہیں۔