پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دو نئےطیاروں کا اضافہ

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دو نئے طیاروں کا اضافہ ہو گیا ہے اور قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کردہ نئے طیارے A320 آپریشنل

ہوگئے ہیں۔

ان میں سے ایک نیا جہاز پی کے 369 بن کر اسلام آباد سے کراچی کے لیے166 مسافروں کو لے کر  منگل کی شام چار بجے روانہ ہوا،

جبکہ دوسرا کل روانہ ہو گا

رجسٹریشن نمبر AP-BMV ایئربس کمپنی کا بنایا گیا طیارہ ہے جو جدید کیبن سے آراستہ ہے۔یہ طیارہ 6 سال کے لیے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو آرام دہ سفر مہیا کرنے اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں ۔