اس کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔فائل فوٹو
اس کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔فائل فوٹو

اقتدار کی ہوس نے ایک شخص کو پاگل کر دیا ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد: اقتدار کی ہوس نے ایک شخص کو پاگل کر دیا ہے لیکن وہ وزیر اعظم کےعہدے کے اہل نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا، سائفر کی کاپی عمران خان نے خود گُم کردی۔ آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم کرنا چاہیے، عمران خان نے اداروں کیخلاف تقاریر کیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں تو یہ عمران خان کو قبول نہیں۔ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے خلاف پی ٹی آئی کے ورکرز نے پروپیگنڈا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ بول کراسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اقتدار کی ہوس نے ایک شخص کو پاگل کر دیا ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے نومبر بھی خیر خیریت سے گزر جائے گا۔ آرمی چیف کے عہدے کے لیے 5 نام آتے ہیں، ان میں سے کسی کا بھی تقرر کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں یہ مثالیں موجود ہیں کہ الگ سے بھی کوئی تقرری کی جاتی رہی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، وہ وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے اہل ہی نہیں ، عمران خان نے جھوٹ بولا، پاکستان کی سیکیورٹی پر کمپرومائز کیا۔