اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے شہری تشویش کا شکار ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق دیہی علاقوں سے 47 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں سے مزید 33 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 7 سو 59 تک پہنچ چکی ہے جبکہ رواں موسم میں ڈٰینگی مچھر کے حملے سے اب تک 6 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔