پشاور میں احتجاجی اساتذہ پر پولیس کا دھاوا، متعدد گرفتار

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سرے پل پر پرائمری اسکول اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے کے اسمبلی گیٹ پہنچنے سے پہلے ہی  پولیس نے اساتذہ پر دھاوا بول دیا، شدید  لاٹھی چارج ، آنسو گیس اور پتھراؤ سے چھ اساتذہ سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ایک درجن س زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا ۔

واضح رہے کہ اساتذہ آپنے سروس سٹرکچر اور گریڈ کے حوالے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد احتجاج کی کال دی تھی۔ احتجاج سے جی ٹی روڈ ، خیبر روڈ ، جیل روڈ اور صدر روڈ بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔ جبکہ شب جمعہ کی وجہ سے تبلیغی مرکز جانے والے راستے بھی بند ہوگئے.