ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے پر ڈرون حملہ، 5 افراد مارے گئے

ادیس ابابا(امت نیوز) ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے ٹیگرے میں ڈرون سے کیے گئے بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
باغیوں کے غلبے والے ٹیگرے کے آئدر اسپتال کے جنرل منیجر ڈاکٹر Kibrom Gebreselassie نے بتایا کہ علاقے میں ایک فضائی حملہ کیا گیا۔
فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ایتھوپیا کی حکومت نے ابھی تک اس حملے کے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔