محمد نوازنے 20 گیندوں پر40 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔فائل فوٹو
محمد نوازنے 20 گیندوں پر40 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔فائل فوٹو

سہ ملکی ٹی 20سیریز۔پاکستان نے بنگلادیش کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ:سہ ملکی ٹی 20سیریزکے آخری گروپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے ٹاس  جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 6 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز  بنائے ، پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے 174رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہترین آغاز فراہم کیا کپتان بابراعظم 55 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے اس طرح پاکستان کی پہلی وکٹ 101رنزپرگری ، جس کے بعد آنے والے بیٹسمین حیدرعلی صفرپرآؤٹ ہوئے، اس طرح 101رنزپر پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں ۔

مڈل آرڈر بیٹسمین محمد نواز نے کریزپرسیٹ بیٹسمین محمد رضوان کاساتھ دیا ، محمد رضوان نے اس سال کی 9ویں ففٹی بنائی، 69 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا محمد نوازنے 20 گیندوں پر40 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس اورکپتان شکیب الحسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اورسومیا سرکار4 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسرعلی ایک ہی رن بناسکے۔ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی اوسط سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے سپنرز کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔