کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ہیں۔
اوپنر فن آلن 12 اور ڈیون کونوے 14 رنز بنا سکے۔ گلن فلپس نے 29 رنز سکور کیے۔ کیوی کپتان ولیمسن نے نصف سینچری سکور کی ، انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اُن کا ایک آسان کیچ بابر اعظم نے ڈراپ کر دیا تھا۔
سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا ۔ محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے گلین فلپس کو 29 رنز پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کے اسپن بولر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی اننگز کو 59 رنز پر بریک لگوا دیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ فاسٹ بولر حارث روف کی شمولیت ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سہ ملکی سیریز میں اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین بار پاکستان کو فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی۔
کرائسٹ چرچ میں شیڈول سہ ملکی سیریز کا یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔