کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دے دیا.
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے رواں سہ ملکی سیریز میں فائنل سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ 2 بار آپس میں مدمقابل آئے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی تو دوسرے میچ میں کیویز نے اپنی ہار کا بدلہ لیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دے کر تین ملکی سیریز سیریز جیت لی۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر سکور پورا کر لیا۔
کپتان بابر اعظم 29 کے مجموعی اسکورز پر 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، 64 کے مجموعی اسکورز پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری اور شان مسعود 19 رنز بنا کر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
74 رنز کے مجموعی اسکورز پر اوپنر بلے باز محمد رضوان 29 بالز پر 34 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کا مجموعی اسکور 130 پر پہنچا تو حیدر علی آؤٹ ہوئے انہوں نے 15 بالز پر 31 رنز بنائے ، نئے آنے والے کھلاڑی آصف علی صرف دو رنز بنا کر 132 کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین لوٹ گئے۔
محمد نواز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 بالز پر 38 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد 14 بالز پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پویلین لوٹے تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، اوپنر فن ایلن 12 رنز بنا کر محمد نواز اور ڈیون کانوے 14 رنز بنا کر محمد حارث کا شکار بنے۔
کپتان کین ولیمسن اور گلین فلپس کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، ٹیم کا مجموعہ 97 رنز پر پہنچا تو گلین فلپس 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں محمد نواز کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کیا۔
80 کروڑ کا فٹ بال
کیوی ٹیم کا مجموعی اسکور 134 پر پہنچا تو اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے کپتان کین ولیمسن باؤلر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
کیوی ٹیم کے کھلاڑی جمی نیشم کو 17 رنز پر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا اور اش سودھی حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 22 اور نسیم شاہ نے 38 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ محمد نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سیریز میں فتح پر خوشی ہے، حیدرعلی اور محمد نواز نے بہترین بیٹنگ کی تاہم کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔