برطانیہ ، چین کیلئے کام کرنے پرسابق فوجی پائلٹوں کو الرٹ جاری

برطانیہ (اُمت نیوز)برطانیہ نے اپنے سابق فوجی پائلٹوں کو چین کے لیے کام کرنے پر انٹیلی جنس الرٹ جاری کر دیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج کو تربیت دینے کے لیے سابق برطانوی فوجی پائلٹوں کو بھاری رقم کا لالچ دیا جا رہا ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی پائلٹوں کے تجربے سے چینی فضائیہ کی حکمت عملیوں اور صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے، مغربی پائلٹوں کا تجربہ اور معلومات تائیوان تنازع میں چین کے لیے اہم ہوسکتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے 30 سابق فوجی پائلٹوں کے چینی فوج کو تربیت دینے جانے کی اطلاعات ہیں، چین جانے والے سابق فوجی پائلٹوں کی تلاش کافی عرصے سے جاری ہے، سابق پائلٹوں کی بھرتی اور تربیت برطانوی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
برطانیہ کو 2019 میں سابق فوجی پائلٹوں کی چین میں بھرتیوں کے بارے میں علم ہواتھا۔