epa10032366 Russian President Vladimir Putin attends a BRICS Plus session involving the leaders of several invited states during the 14th BRICS summit in virtual format, via a video call at the Novo-Ogaryovo state residence, outside Moscow, Russia, 24 June 2022. EPA-EFE/MIKHAIL METZEL / KREMLIN / SPUTNIK / POOL MANDATORY CREDIT

روس سے الحاق کرنیوالے چاروں یوکرینی علاقوں میں مارشل لا نافذ

ماسکو(امت نیوز) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے الحاق کردہ علاقوں دونیتسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریزیا میں مارشل کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے الحاق شدہ علاقوں میں سکیورٹی خطرات کو بلند ترین سطح پر جواب دینے اور وہاں علاقائی دفاعی ہیڈ کوارٹر قائم کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر پوتن نے کہا ہے کہ "آپ کو یاد دِلانا چاہتا ہوں کہ عوامی جمہوریہ دونیتسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک میں اور خیرسون اور زاپوریزیا کے علاقوں میں روس کے ساتھ الحاق سے قبل مارشل لاء انتظامیہ موجود تھی۔ اب ہمارا اس انتظامیہ کو، اپنے اندر، سرکاری حیثیت دینا ضروری ہے۔”
ماسکو انتظامیہ نے یوکرین کی طرف کھُلنے والے 8 علاقوں میں داخلہ و خروج کو محدود کر دیا ہے۔
تاہم روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح کیا ہے کہ روس، مذکورہ چار علاقوں میں مارشل لاء قانون کی روشنی میں پورے ملک کی سرحدیں بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔