سابق چینی صدر کوکمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے باہر کیوںنکالا گیا؟

بیجنگ(اُمت نیوز)چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر ہوجن تاؤ کو ہال سے باہر نکال دیا گيا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاؤ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو باہر لےگئے،2003 سے 2013 تک چین کے صدر ہنے والے 79 سالہ ہوجن تاؤ کو بظاہر ان کی مرضی کے خلاف ہال سے باہر لے جایا گیا جس کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی، حکام نے ابھی تک اس واقعے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں کمیونسٹ پارٹی اجلاس کے اختتامی سیشن میں 200 اراکان پر مشتمل نئی مرکزی کمیٹی کےقیام کی منظوری دی گئی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اتوار کو جب جماعت کی نئی قیادت کا اعلان کیا جائےگا تو صدر شی جن پنگ ہی کیمونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدے پر براجمان ہوں گے۔
کمیونسٹ پارٹی کےاجلاس کے اختتامی سیشن میں پارٹی کے 2 ہزار 300 ارکان شریک تھے۔