یوگنڈا بازی لے گیا۔ شریعت سے ہم آہنگ ’’حلال بینک اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع

کمپالا(امت نیوز) تاریک براعظم افریقا بھی بلاسود اسلامی بینکاری نظام کی کرنوں سے منور ہونے لگا۔
افریقی ملک یوگنڈا میں پہلی بار ‘حلال بینک اکاؤنٹ’ نے خدمات کا آغاز کر دیا۔
فنانس ٹرسٹ بینک کے شعبہ کاروباری ترقی کے سربراہ پیرسی لوبیگا نے بتایا کہ بحیثیت کمپنی ہم نے ‘حلال بینک اکاؤنٹ’ کی خدمات شروع کردی ہیں۔
لوبیگا نے یوگنڈا میں پہلی مرتبہ اسلامی قوانین سے ہم آہنگ بینک اکاؤنٹ کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ملک کی مسلمان آبادی بلاسُود قرضے حاصل کر سکے گی۔
یوگنڈا کی نمایاں کاروباری شخصیت حق کریم کالیسا نے کہا ہے کہ حلال اکاؤنٹ کا آغاز صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں، پوری انسانیت کے لئے ایک مفید اقدام ہے۔