دبئی ایئرپورٹ سے اگلے 10 روز میں 21 لاکھ افراد سفر کریں گے

دبئی(امت نیوز) مطارات دبئی فیڈریشن نے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہاف ٹرم اسکول بریک کے باعث آئندہ دس روز کے دوران 2.1 ملین افراد سفر کریں گے۔
مطارات دبئی کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران سیاحت پہلے والی سطح پر واپس آ رہی ہے۔ 2019 میں کرونا وباء کے بعد سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
مطارات دبئی کے مطابق 21 سے 30 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 لاکھ افراد کے سفر کی توقع ہے۔ دبئی سے یومیہ آنے جانے والے مسافروں کی تعدا د 2 لاکھ 15 ہزار کے لگ بھگ ہوگی۔
مطارات دبئی نے توقع ظاہر کی ہے کہ 30 اکتوبر کو سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ اس دن سفر کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھنے میں آئے گی۔