وزیراعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا فیصلہ ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق جاننے کے لیے کیا ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا فیصلہ ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق جاننے کے لیے کیا ہے۔فائل فوٹو

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات  کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کام کرے گا۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا فیصلہ ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق جاننے کے لیے کیا ہے۔

 

سینئرصحافی اوراینکرارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت آج رات ایک بجے پاکستان پہنچے گی اور تدفین جمعرات کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔