عدالتی حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
عدالتی حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

ارشد شریف کی میت کا پوسٹمارٹم کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد:سینئر صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو پوسٹمارٹم کیلیے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میت قائدِ اعظم اسپتال سے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کوپوسمارٹم کیلیے منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر پہنچا دی گئی ہے ، جب کہ ایمبو لینس بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پمزہسپتال کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کے پوسٹمارٹم اور میڈیکو لیگل معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ زیرغور ہے ، مجازاتھارٹی کی طرف سے حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ 6 ڈاکٹرز پر مشتمل ہو گا جس میں کلینشین، سرجنز ، سینئر میڈیکولیگل افسران سمیت 6ڈاکٹر شامل ہوں گے۔ارشد شریف کے اہل خانہ نے لاش کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کی تھی۔