الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی "عام انتخابات" کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی "عام انتخابات" کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان نے شارٹ مارچ کا اعلان کیا ، شیری رحمان

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ اگران کی عمران بچاﺅ تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہناتھا کہ ان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ختم ہوگا۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ 25 مئی اور21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نا نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔