حارث رؤف کی تیز رفتار گیند منہ پرلگنے سے نیدرلینڈزکا بیٹر باس ڈیلیڈا زخمی بھی ہوا۔فائل فوٹو
حارث رؤف کی تیز رفتار گیند منہ پرلگنے سے نیدرلینڈزکا بیٹر باس ڈیلیڈا زخمی بھی ہوا۔فائل فوٹو

پاکستان نے پہلی جیت اپنے نام کرلی

پرتھ: ٹی 20 ورلڈکپ سپر12 کے مرحلے میں پاکستان نے 92 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

پاکستان نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ، قومی کرکٹ ٹیم نے 92 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل  کیا ،پاکستان سے شکست کے بعد نیدر لینڈ ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 92 رنز کا ٹارگٹ دیا ، پاکستان کی جانب سے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابراعظم اور محمد رضوا ن نے اوپننگ کی  لیکن بابر اعظم 16 رنز کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، ان کے بعد بائیں ہاتھ  کے بلے باز فخر زمان میدان میں اترے اور پاکستان کا مجموعی اسکور 53 رنز تک پہنچایا ، فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، لیکن دوسری جانب محمد رضوان کا بلا رنز اگلتا رہا ۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری جب  محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جس کے بعد افتخار احمد شان مسعود کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے  لیکن صرف فتح سے ایک سکور قبل شان مسعود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے  جس کے بعد شاداب خان میدان میں اترے اور وننگ شاٹ لگائی انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں پاکستان نے 7 رنزکے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈز کا پہلا کھلاڑی آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پرمائی برگ 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیدرلینڈز کا دوسرا کھلاڑی شاداب خان کا شکار ہوا اور 19 کے مجموعی رنز پرٹام کوپر آؤٹ ہوا۔ حارث رؤف کی تیز رفتار گیند منہ پرلگنے سے نیدرلینڈزکا بیٹر باس ڈیلیڈا زخمی بھی ہوا۔ نیدرلینڈزنے 8 اوورز میں 26 رنز اوران کا تیسرا کھلاڑی میکس او ڈاؤڈ 13 بالز پر8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گیا۔

شاداب خان نے میچ کی چوتھی وکٹ ولن ایکرمین کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ نسیم شاہ نے اسکاٹ ایڈورڈ کو شکار کر کے میچ کی پانچویں وکٹ لی۔ حارث رؤف نے رولوف وین ڈیرمروی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد محمد وسیم نے ٹم پرنگل کو آؤٹ کرکے یکے بعد دیگرے فریڈ کلاسن کی وکٹ بھی لی۔ نسیم شاہ نے میچ کی آخری گیند پر پال وین میکرین کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونئیرنے 2 جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ اورشاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔