آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو
آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو

میزبان آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی

برسبین:ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے 31 ویں میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42رنزسے شکست دیدی ۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 180 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 137رنز بنا کرآوٹ ہو گئی جبکہ ابھی 1.5اووز باقی تھے۔

آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور لورکین ٹکر نے بنائے ، انہوں نے 48گیندوں پر9چوکوں اور1چھکے کی مدد سے71رنزکی اننگ کھیلی ۔ان کے علاوہ گریتھ 14 اورپاﺅ ل اسٹرلنگ 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پرآسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار کپتان ایرون فنچ کا رہا جنہوں نے 63 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ مارکس سٹونس نے 35 ، مچل مارشل نے 28، ٹم ڈیوڈ نے 15 رنز بنائے۔گلین میکسویل 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری میکارتھی نے 3 اور جوش لٹل نے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

آئرلینڈ کے شکست دینے کے بعد گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پرآسٹریلیا دوسرے نمبرپرآگیا جبکہ آئر لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبرپرچلی گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے اورانگلینڈ تیسرے نمبرپرہے۔