فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی ایک اور سیٹ بڑھ گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی ایک اور سیٹ بڑھ گئی،سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی عذر داری سے متعلق معاملے کی سماعت کی جس دوران ڈاکٹرذولفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں ذوالفقار بھٹی کامیاب قراردیے گئے تھے لیکن عدالتی حکم پر دوبارہ پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قراردیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قراردیدیا ۔