پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے.فائل فوٹو
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے.فائل فوٹو

پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 186 رنز کا ہدف

سڈنی :ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلےکے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 186 رنز کا ہدف دیدیا ۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اوپنر جوڑی محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے میدان میں آکر میچ کا آغاز کیا تاہم اس بار بھی جوڑی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔ محمد رضوان جلد ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے صرف 4 رنز بنائے اور پارنیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

محمد رضوان کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑی محمد حارث کچھ دیر پچ پر موجود رہے تاہم اس دوران کپتان بابر اعظم 15 گیندوں پر6 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے اور پاکستان کے 38 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

محمد حارث نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا اور 11 گیندوں پر 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ محمد حارث ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور یوں 40 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

شان مسعود بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 6 گیندوں پر صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ 43 کے مجموعی رنز پر پاکستان کو چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد نواز نے بھی دیگر کھلاڑیوں کی نسبت بہتر کھیل پیش کیا اور 22 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ محمد نواز نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 95 کے مجموعی رنز پر گری۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور دونوں نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ شاداب خان 21 بالز پر 52 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

نئے آنے والے کھلاڑی محمد وسیم پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور 177 کے مجموعی رنز پر کاستان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے 3 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

افتخار احمد نے بہترین کھیل پیش کیا اور وہ 35 بالز پر 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف 2 گیندوں پر 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔