نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو
نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو

کینٹینرپر فائرنگ،عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی،لانگ مارچ ختم کر دیاگیا

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں فائرنگ سے عمران خان سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کو گاڑی میں بٹھا کراسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ لانگ مارچ ختم کردیا گیا ہے۔

نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ عمران خان کے علاوہ دیگر 4 افراد کو بھی گولی لگی ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کرکے پستول قبضے میں لے لی گئی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔  کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے،یاسمین راشد نے عمران خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب لیڈرکوماردیاجاتاہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔