مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔فائل فوٹو
مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔فائل فوٹو

لانگ مارچ پرفائرنگ۔ حملہ آورکی تصویر سامنے آگئی

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔مذکورہ واقعے کے حوالے فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آورکی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس کا نام نوید ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے ہیں جن کی سیدھے پیر پرگولی لگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آورکو روکنے والے نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے جس نے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

ابتسام نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ عمران خان کے کنٹینر سےتقریباً 10 سے 12 فٹ دور تھا ، اسی دوران حملہ آور کیا ، اس نے پسٹل نکال کر جیسے ہی میگزین لوڈ کیا ہے تو میں اس کی طرف بھاگا، اس نے اوپر کی طرف کرکے ایک فائر نکال دیا تھا.

اس کے بعد میں نے اس کا ہاتھ نیچے کی طرف کردیا جس سے نشانہ غلط ہوگیا، اس کے باقی فائر غلط ہوگئے۔ابتسام کے مطابق میں اس کے پیچھے سے بھاگا اور اس کو پکڑ لیا، آگے  سے اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔