آسٹریلیا(اُمت نیوز)سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر اپنی ٹیم پر تنقید کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پرفارمنس مایوس کن تھی۔
انہوںنے کہا کہ پہلے آئرلینڈ اور پھر آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف موقع مس کیا۔
مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے خلاف جارحانہ انداز نہیں اپنایا، فیلڈ میں بھی سستی دکھائی۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
Tags latest news latest urdu news