یورپی کمشنر برائے داخلہ و مائیگریشن پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (اُمت نیوز)یورپی کمشنر برائے داخلہ و مائیگریشن یلوا جانسن پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں
ان کے اس دورے کی اطلاع پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے دی جنہوں نے اسلام آباد پہنچنے پر کمشنر کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔
یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر نے ان کا استقبال کرنے کے بعد ان کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے لی گئی ایک سیلفی کو بھی ٹویٹر پر شئیر کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریر کیا کہ ’کمشنر کی آمد کے بعد ان کے ساتھ سڑک پر، یورپی کمشنر برائے امور داخلہ پاکستان کے ساتھ ہجرت اور نقل و حرکت اور سیکیورٹی پر EU کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے اہم دورہ کر رہی ہیں‘۔
یورپی سفیر کے مطابق یہ گفتگو دونوں فریقین کے درمیان تعلقات اور رابطے کا ایک اہم موضوع ہے۔
خیال رہے کہ سفارت کاری میں ’سیلفی‘ کا غیر روایتی اور آزادانہ استعمال یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر نے متعارف کرایا ہے جسے وہ خود بہت انجوائے کرتی ہیں۔